انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا نبی کریم ﷺ نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا فرماتے تھے؟ نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعاء کرنے کی صراحت تو منقول نہیں، البتہ فرض نماز کے بعد دعاء کرنے کی ترغیب آئی ہے اور ہاتھ اٹھاکر دعاء مانگنا دعاء کے آداب میں سے فرمایا ہے، اس لئے فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعاء کرنا ارشاداتِ نبوی ﷺ کے عین مطابق ہے، مگر بلند آواز سے دعاء نہ کی جائے جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل پیدا ہو۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷۳ ، کتب خانہ نعیمیہ)