انوار اسلام |
س کتاب ک |
حنفی کا شافعی امام کی اقتداء کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ امام شافعی المذہب ہو اور اس کے متعلق یقین ہے کہ وہ حنفیہ کے مذہب کی رعایت کرتا ہے تو حنفی کو اس کی اقتداء کرنا جائز ہے، اگر وثوق سے معلوم ہے کہ وہ حنفیہ کے مذہب کی رعایت نہیں کرتا تو اس کی اقتداء درست نہیں اور اگر رعایت و عدم رعایت کچھ معلوم نہیں تو اقتداء مکروہ ہے، اور ہر حال میں اگر معلوم ہوجائے کہ مقتدی کے مذہب کے موافق امام کی نماز درست نہیں ہوئی تو مقتدی کو اپنی نماز کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۷۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۲۲۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۷۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۳/۲۸۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)