انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تہجد میں تداعی کا کیا مطلب ہے؟ (۱)تہجد کی نماز میں ایک امام ہو، اس کے پیچھے ایک یا دو مقتدی ہوں تو بلا تکلف درست ہے، تین مقتدی ہوں تب بھی گنجائش ہے، اس سے زیادہ مقتدی ہوں تو یہی تداعی ہے۔ (۲)بلا دعوت و اعلان کے بھی مقتدی تین سے زائد ہوجائیں تو یہ تداعی ہے جو مکروہ ہے۔ (۳)تہجد کے لئے یا اس میں ختم قرآن یا دعاء کے لئے کسی کو بلانا اور اعلان کرنا ثابت نہیں ہے، اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۳۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)