انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سانپ بچھو وغیرہ سے بچنے حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص آپ ﷺ کی خدمت میں آیا اور شکایت کی کہ مجھے بچھو نے کاٹ لیا ہے،آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم شام کو یہ پڑھ لیتے تو وہ تم کو ضرر نہیں پہنچا سکتاتھا۔ اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ ترجمہ: اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ مخلوق کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں۔ (عمل الیوم:۳۸۸،ابن ماجہ:۲۵۱،مسلم:۲/۳۴۷) مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ ابو صالح(راوی) نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو یہ سکھادیا تھا،ان کو بچھو ڈس لیتا تو کوئی ضرر نہ پہنچتا۔ (ابن ابی شیبہ:۱۰/۴۱۸)