انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
معاشرت نکاح مہر کے مسائل مہر کی کم سے کم مقدار حنفیہ رحمہ اللہ کے نزدیک مہر کی کم سے کم مقدار ۱۰/درہم ہے، اس سے کم مقدار میں مہرباندھنا معتبر نہیں اور متعین کرلیا تب بھی کم سے کم ۱۰/درہم بہ طور مہرواجب ہوگا، دس درہم کا وزن دوتولہ ۲/۷۱ ماشہ مانا گیا ہے اور ایک تولہ ۶۶۴،۱۱ (گیارہ گرام ۶۶۴ ملی گرام) کے برابر ہوتا ہے، اس طرح موجودہ مروجہ اوزان میں ۱۰/درہم ۶۱۸، ۳۰ (۳۰/گرام ۶۱۸/ملی گرام) کے مساوی ہے، اتنی چاندی یااس کے قیمت مہر کی کم سے کم مقدار ہوگی اس سے کم مہرمقرر کیا تودرست نہیں۔ (جدیدفقہی مسائل:۱/۲۹۳) مہرِفاطمی صاحبزادی رسول حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہرپانچ سودرہم تھا، موجودہ اوزان کے اعتبار سے مفتی محمدشفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو۱۳۱/تولہ ۳/ماشہ چاندی کے برابر مانا ہے، جوگرام کے مروجہ پیمانہ کے لحاظ سے ایک کلو ۵۳۰/گرام نوسوملی گرام (۱،۵۳۰،۹۰۰) کے برابر ہوتا ہے، یہ بھی خیال رہے کہ آج کل ۱۲/گرام کا تولہ مروج نہیں ہے؛ بلکہ ۱۰/گرام کے تولہ کے حساب سے سونا چاندی کی خرید وفروخت ہوتی ہے، اس لحاظ سے مہرِفاطمی قریب ۱۵۴/تولہ چاندی ہوجائے گا۔ (جدیدفقہی مسائل:۱/۲۹۳)