انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنگ بعاث نبوت کے آٹھویں سال بنی اوس اور بنی خزرج کے درمیان ایک خونریز لڑائی ہوئی جو جنگ بُعاث کے نام سے مشہور ہے اس لئے کہ یہ لڑائی بعاث نامی مقام ( جو بنی قریظہ کے علاقہ میں تھا )پر ہوئی تھی، اس لڑائی میں یہودی قبائل بنی نضیر اور بنی قریظہ نے قبیلہ بنی اوس کا ساتھ دیا ، قبیلہ خزرج والے بھی اپنے حلیفوں کے ساتھ جنگ میں شریک ہوئے قبیلہ اوس کا سردار حفیر الکتائب تھا، اس کے قتل ہونے کے بعد اوس کی ہمت ٹوٹ گئی؛ لیکن خزرج کے سردار عمرو بن نعمان کے مارے جانے کے بعد اَوس نے انہیں قتل کرنا شروع کردیا، اس جنگ میں عبداللہ بن ابی سلول ( رئیس المنافقین ) غیر جانبدار رہا، اس جنگ میں بڑی تباہی ہوئی ، دونوں قبائل کے روساء اور سردار مارے گئے یثرب میں یہودیوں کا بہت زور تھا اور ان کے تین قبیلے بنی قریظہ ‘ بنی نضیر اور بنی قینقاع بہت مشہور تھے جنگ بعاث کے دوران یہودی قبائل بنی قریظہ اور بنی نضیر خفیہ تدبیروں سے جنگ کی آگ کو ہوا دیتے رہے۔