انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
چار رکعت والی سنت غیر مؤکدہ ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ جو سنت نمازیں ایک سلام سے چار رکعت منقول ہیں اور مؤکدہ ہیں ان کے ادا کرنے کا وہی طریقہ ہے جو چار رکعت فرض کی ادائےگی کا ہے، البتہ فرض کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ نہیں پڑھی جائے گی اور سنت میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ سورۃ بھی ملائی جائے گی، قعدۂ اولیٰ میں تشہد پراکتفاء کیا جائے گا اور تیسری رکعت میں ثناء بھی نہیں پڑھیں گے، لیکن سنت غیر مؤکدہ اور نوافل میں ہر دو رکعت کی حیثیت مستقل نماز کی ہے، اس لئے زیادہ درست یہ ہے کہ ہر قعدہ میں تشہد کے ساتھ ساتھ درود بھی پڑھے اور ہر قعدہ کے بعد اگلی رکعت میں ثناء اور تعوذ بھی پڑھے، علامہ نجیم مصریؒ اور علامہ شامی نے اسی کو ترجیح دی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۴۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)