انوار اسلام |
س کتاب ک |
رسول اللہ ﷺ کی نمازیں کب قضاء ہوئیں؟ یہ واقعہ غزوۂ خندق کا ہے، روایتوں میں فوت شدہ نمازوں کی مختلف تعداد منقول ہے، کیونکہ کئی دنوں تک مسلمانوں کا محاصرہ جاری تھا اس لئے تعداد کا یہ فرق الگ الگ دنوں کا ہوسکتا ہے، یہ نمازیں اس لئے قضاء ہوئیں کہ محاصرہ کرنے والے مشرکین کی طرف سے شدید تیر اندازی کا سلسلہ جاری تھا، حضور اقدس ﷺسے غزوہ کی اس کیفیت اور مرضِ وفات میں مسلسل غشی کی وجہ سے بعض نمازیں قضاء ہوئیں ، باقی سخت سے سخت حالات میں بھی کبھی رسول اللہ ﷺ نے نماز قضاء نہیں ہونے دی، اس سے نماز کے اہتمام کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)