انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام رکوع میں چلا جائے تو مقتدی دعائے قنوت پورا کرے یا نہیں؟ مقتدی نے ابھی دعائے قنوت شروع نہیں کی یا مقتدی نے دعائے قنوت پوری نہیں کی اور امام نے رکوع کردیا یا امام دعائے قنوت بھول کر رکوع کردے تو ایسی صورت میں اگر مقتدی دعائے قنوت پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہوسکتا ہو تو پڑھ لے اور اگر شریک نہ ہوسکتا ہو تو چھوڑدے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۳۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۱۵۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)