انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز صبح کے بعد حضرت ابو عبدالرحمن سلمی سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کی نماز کے بعد ۱۱ مرتبہ سورۂ اخلاص، قل ہواللہ الخ، پڑھ لیا کرے گا اس کے لئے جنت میں محل بنایا جائے گا۔ (کنز العمال:۲/۹۹۰) حضرت واثلہ کی ایک روایت میں ہے کہ جو شخص صبح کی نماز کے بعد گفتگو سے قبل ۱۰۰ مرتبہ قل ہواللہ احد پڑھے گا پس وہ جیسے ہی قل ہواللہ شروع کرے گا اس کے ایک سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (ابن سنی:۱۲۵،طبرانی،کنز:۲/۹۶) حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کی نماز کے بعد ۷ مرتبہ یہ پڑھے گا، ۷۰ بلاؤں سے محفوظ رہے گا: لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، وَلَا حِیْلَۃَ وَلَا اِحْتِیَالَ وَلَا مَنْجَا وَلَا مَلْجَا مِنَّ اللہِ اِلَّا اِلَیْہ ترجمہ:اللہ کے علاوہ نہ کوئی طاقت وقوت نہ کوئی حیلہ نہ چارہ اللہ کے علاوہ نہ کوئی جائے نجات نہ جائے پناہ۔ (کنزالعمال:۲/۱۴۴،الدعاء:۲/۱۱۰۰)