انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابومرثدغنویؓ نام ونسب کناز نام،ابومرثد کنیت، باپ کا نام حصین تھا، نسب نامہ یہ ہے،کناز بن حصین ابن یربوع بن جہینہ بن سعد بن طریف بن خرشہ بن عبید بن سعد بن عوف بن کعب بن جلان ابن غنم بن یحییٰ بن یعصر بن سعد بن قیس بن عیلان بن مضر۔ اسلام وہجرت ابومرثدنے آغازدعوت میں اسلام قبول کیا اوراذنِ ہجرت کے بعد مدینہ گئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور عبادہ بن صامتؓ میں مواخاۃ کرادی۔ (مستدرک حاکم:۳/۲۲۱) غزوات بدر،احد،خندق اور دوسری معرکہ آرائیوں میں آنحضرتﷺ کے ساتھ رہے، (مستدرک حاکم:۳/۲۲۱) مشہور صحابی حضرت حاطبؓ بن ابی ملتعہ ہجرت کرکے مدینہ آگئے تھے؛ لیکن ان کے اہل وعیال مکہ ہی میں ان کے حلیف کے نگرانی میں تھے جب آنحضرتﷺ نے فتح مکہ کا ارادہ کیا تو حضرت حاطبؓ بن ابی بلتعہ نے اپنے بال بچوں کی حفاظت کےخیال سے اپنے حلیف کو اس کی خفیہ تحریری اطلاع دیدی،آنحضرتﷺ کو اس کی خبر ہوئی،تو آپ نے چند سوار حضرت علیؓ کی سرکردگی میں اس تحریر کی تلاش میں دوڑائے ان میں ایک ابو مرثد بھی تھے،ان لوگوں نے خاخ کے باغ میں خط لے جانے والی عورت کو گرفتار کرلیا اور جامہ تلاشی لے کر خط برآمد کیا۔ (بخاری:۲/۹۲۵) وفات حضرت ابوبکرصدیقؓ کے عہدِ خلافت ۱۲ھ میں چھیاسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔ (اسد الغابہ:۵/۲۹۴)