انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ایک مجرب صلوٰۃ الحاجۃ ۱۵۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب الدہلوی نے القول الجمیل میں حضرت جعفر صادق ؓ سے نقل کیا ہے کہ یہ چاروں آ یتیں اسم اعظم ہیں ان کے وسیلہ سے جو سوال کرے پاوے، اورجو دعاء کرے قبول ہو، پھر اس ترکیب سے صلوٰۃ الحاجۃ نقل کیا ہے کہ، چاررکعت نماز اس طرح پڑھے: پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد: لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَّکَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ،فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِکَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ ۱۰۰ بار پڑھے (یعنی سورہ کے بجائے) دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ۱۰۰ مرتبہ پڑھے تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد أُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ ۱۰۰ مرتبہ پڑھے چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ۱۰۰مرتبہ پڑھے پھر سلام کے بعد رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ ۱۰۰بار پڑھے اوردعاءجو مانگنی ہومانگے۔ (مجربات عزیزی میں ہے کہ سلام کے بعد سجدہ میں جاکر ۱۰۰ بار یہ پڑھ کر دعاء مانگے۔ یعنی انی مغلوب فائدہ:متعدد مرتبہ پڑھے،انشاء اللہ بہت مجرب اورزوداثر ہے۔ (شفاء العلیل،القول الجمیل:۸۲)