انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ارغون خان ارغون خان نے تخت نشین ہوکر سعداللہ نامی ایک یہودی کو اپنا وزیر اعظم بنایا اوراس وزیر کے مشورے سے ہر شہر میں مسلمان علماء کے قتل کا حکم جاری کیا،اس طرح ہزارہا علمائے اسلام قتل ہوئے،ارغون خان ایک ہندوجوگی کا بہت معتقد تھا،اُسی ہندو جوگی نے ارغون کو ایک دوا کھلائی کہ اس کی تاثیر سے عمر بڑھ جائے گی مگر اس دوا کا یہ اثر ظاہر ہوا کہ قسم قسم کے امراض پیدا ہونے لگے آخر ۶۹۰ ھ میں ارغون خان نے وفات پائی۔