انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بچے نماز عید میں کہاں کھڑے ہوں؟ نابالغ بچوں کے لئے حکم تو یہ ہے کہ اگر جماعت میں شامل ہوں تو پیچھے کھڑے ہوں، خواہ عیدین کی جماعت ہو یا دیگر نمازوں کی، اگر مجبوری کی بناء پر جیسا کہ عیدگاہ میں پیش آتی ہے ، بچے جماعت کے اندر کھڑے ہوں یا نماز کے آگے بیٹھ جائیں یا دائیں یا بائیں کھڑے ہوجائیں تو نماز ہوجاتی ہے، لیکن یہ خلافِ سنت ہے اور مکروہِ تنزیہی ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۹۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)