انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قیمتی فرش صحیحین میں حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا بہت جلد میری امت کے لوگ انماط یعنی عمدہ قیمتی فرش بچھائیں گے؛ چنانچہ یہ پیشن گوئی صادق آئی کہ صحابہ کرام پہلے بہت غریب اور مفلس تھے بعد میں مال دار ہوئے اور اچھے اچھے کپڑے ان کو میسر آئے، خود اس روایت کے راوی حضرت جابرؓ کے گھر میں اس قسم کے اچھےبچھونے تھے،جب ان کی بیوی ان اچھے کپڑوں کو بچھانا چاہتی تو حضرت جابر انہیں یہ کہہ کر منع کردیتے کہ رسول اللہ ﷺ نے خبر دی ہے کہ میری امت کے امیرانہ فرش ہوجائیں گے آنحضورﷺ کی پیشن گوئی ہے اور امیرانہ چیز اچھی نہیں ہے ؛لیکن حضرت جابرؓ کی بیوی کہتیں کہ جب آنحضورﷺ نے اچھے بستر پر بیٹھنے کی خبر دی ہے تو اس کے مطابق ہم اس پر بیٹھنا چاہیے کہ یہ خدا کا انعام ہے۔