انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مراسم ماتم جب کوئی شخص مرجاتا تو اس کے عزیز واقارب اپنا منھ کھسوٹتے اوربال نوچتے اورہائے وائے کرتے تھے، عورتیں بال کھولے سرپر خاک ڈالے جنازے کے پیچھے پیچھے چلتی تھیں جس طرح ہندوستان میں ہندو لوگ مردہ کے غم میں سر کے بال اور داڑھی مونچھ منڈادیتے تھے عرب جاہلیت میں عورتیں بھی بلوائی جاتی تھیں وہ خوب زور شور سے نوحہ کرتی تھیں،دفن سے فارغ ہوکر دسترخوان بچھایا جاتا اوران نوحہ کرنے والیوں کو کھانا کھلایا جاتا، اسلام نے ان تمام مراسم جاہلیت کو مٹایا؛ لیکن تعجب ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں تیجا،دسواں،بیسواں،چالیسواں،چھ ماہی اوربرسی اب بھی موجود ہے اور عرب جاہلیت کی تکلیف ابراہیم کا ماتم ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون