انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز شروع کرنے کے بعد کسی کے توجہ دلانے پر مکبر کا تکبیر کہنا صحیح ہے یا نہیں؟ جس وقت نماز شروع ہوئی اس وقت مکبر کی ضرورت نہیں تھی، اس لئے مکبر نے تکبیر نہیں کہی، ایک رکعت ہونے کے بعد کسی نے پیچھے سے کہا کہ امام صاحب کی آواز نہیں آرہی ہے تو کسی شخص کو خیال آیا کہ واقعی مکبر کی ضرورت ہے اور اپنے اس خیال پر تکبیر کہنا شروع کردیا تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی کہ وہ اپنے خیال پر عمل کررہا ہے کہ جس طرح باہر سے کوئی شخص نمازی کو لقمہ دے اور نمازی کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے اور اپنی یاد پر اصلاح کرلے تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۱۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۹۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)