انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
روزہ اور تراویح کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دن کی عبادت روزہ ہے اور رات کی عبادت تراویح، اور حدیث شریف میں دونوں کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، چنانچہ ارشاد ہے: "اللہ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کے روزے کو فرض کیا ہے اور اس میں رات کے قیام کو نفلی عبادت بنایا ہے"۔ (مشکوٰة ص:۱۷۳) اس لئے دونوں عبادتیں کرنا ضروری ہیں، روزہ فرض ہےاور تراویح سنتِ مؤکدہ ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۲۹، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۸۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۷۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، کتاب الفتاویٰ:۲/۳۹۳،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)