انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام سلام پھیر دےتو مسبوق تشہد پورا کرے گا یا نہیں؟ اگر کوئی مسبوق قعدۂ اخیرہ میں شریک ہوا اور تشہد پورا کرنے سے قبل امام نے سلام پھیردیا تو مسبوق کے لئے تشہد کو پورا کرکے اٹھنا افضل ہے، لیکن اگر وہ پورا کئے بغیر اٹھ جائے تو نماز سب کے نزدیک بلا کراہت ہوجاتی ہے۔ (احسن الفتاویٰ میں ہے کہ اگر مسبوق تشہد پورا کئے بغیر کھڑا ہوجائے تو نماز کراہتِ تحریمیکے ساتھ پوری ہوگی۳/۳۷۶) (فتاویٰ عثمانی:۱/۴۶۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۸۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)