انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلطان محمد کی وفات ۲۷۲ھ کے آخراور ۲۷۳ھ کے شروع میں منذر بن محمد ولی عہد سلطنت فوج لےکر عمر بن حفصون کے مقابلہ کو آیا ابتداءً چندچھوٹی چھوٹی معرکہ آرائیں ہوئیں اس کے بعد بہت زیادہ ممکن تھا کہ عمر بن حفصون کو مغلوب یا مقتول یا گرفتار کرلیا جائے عمر بن حفصون زخمی ہوچکا تھا اس کو اور اس کی فوج کو منذر بن محمد نے محصور کرکے اس قدر مجبور کردیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو منذر کے سپرد کردینے والا تھا کہ اس اثنا میں منذر کے پاس سلطان محمد کے فوت ہونے کی خبر پہنچی منذر اس خبر کو سنتے ہی بلا توقف قرطبہ کی جانب روانہ ہوگیا اور عمر بن حفصون اس طرح معہ اپنی جماعت کے برباد ہونے سے بچ گیا۔ سلطان محمد ۲۰۷ھ میں پیدا ہواتھا،قریباً ۶۶سال کی عمر پاکر ماہ صفر ۲۷۳ھ میں ۳۴ سال چند ماہ حکومت کرنے کے بعد فوت ہوا اس کے بعد اس کا بیٹا منذر تخت نشین ہوا۔