انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ماں کو مارنے اور گالی دینے والے کی امامت صحیح ہے یا نہیں؟ ماں کو گالیاں دینا خود بہت بڑا گناہ ہے چہ جائے کہ ہاتھ اٹھانا، مارنا، یہ تو اتنا شدید گناہ ہے کہ اس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، سماجی دباؤ ڈال کر ایسے شخص کو ایسی بری اور گھناؤنی حرکت سے باز رکھنا چاہئے اور اگر باز نہ آئے تو نہ صرف یہ کہ امامت سے علٰحدہ کردیا جائے بلکہ ایسے شخص کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے جب تک کہ وہ اپنی اس حرکت سے باز نہ آجائے اور توبہ کرلے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۹۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۴۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)