انوار اسلام |
س کتاب ک |
قبر اور قبرستان سے متعلق مسائل واحکام قبر کی قیمت لینا کیسا ہے؟ اگرکوئی شخص اپنی مملوکہ زمین میں تدفین کے لئے پیسہ لے توگنجائش ہے؛ کیونکہ اپنی ملکیت فروخت کی جاسکتی ہے؛ لیکن جوقبرستان وقف ہے ان کوفروخت کرنا اور کسی نام سے قبر کے پیسے وصول کرنا جائز نہیں اور اس وقت جومقامات قبرستان کے طور پر استعمال ہوتے ہیں وہ سب کے سب وقف ہی ہیں؛ اس لئے متولیوں کوایسے گناہ کے کام سے بچنا چاہئے کہ یہ رشوت اور باطل طریقہ پرلوگوں کا مال کھانا ہے، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کوہدایت دے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۳۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)