انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ہاتھوں اور انگلیوں کا رخ دعاء میں ہاتھوں کو سینے کے مقابل ہاتھوں کا رخ آسمان کی جانب اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی جانب ہو۔ علامہ شامی ذکر کرتے ہیں: فبسط یدیہ حذاء صدرہ نحو السماء لانھا قبلۃ الدعاء (ابن ابی الدنیا:۱/۴۷۴) کذا روی عن ابن عباس ؓ من فعل النبی ﷺ قال الطحطاوی رحمہ اللہ الذی فی الحصن والحصین وشرحہ ان یرفعھما حذاء منکبیہ باسطاً کفیہ نحوالسماء لانھا قبلۃ الدعا (طحطاوی علی المراتی:۱/۱۷۳) ترجمہ: آسمان کی جانب رکھتے ہوئے سینے کی جانب ہاتھ پھیلائے چونکہ دعاء کا قبلہ یہی ہے،حضرت ابن عباسؓ نے نبی پاک ﷺ سے اسی طرح کرنا نقل کیا ہے،علامہ طحطاوی نے حصن حصین اوراس کی شرح سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا کہ کندھے کے قریب تک ہاتھ اٹھائےاور رخ آسمان کی جانب رکھے چونکہ قبلہ دعاء یہی ہے اورہاتھ کی انگلیوں کو قبلہ کی جانب رکھنا بہتر ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۵۸،کذافی الطحطاوی علی المراتی)