انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بی بیوں سے برتاؤ لیکن جب تک کوئی عورت آپ کے حبالۂ عقد میں رہتی تھی اس سے بڑی محبت اور اس کی بڑی قدر افزائی فرماتے تھے؛چنانچہ جب ناگزیر اسباب کی بنا پر کسی عورت سے قطع تعلق کرتے تھے،تو آپ کے حسن سلوک اورمحبت کی یاد برابر اس کے دل میں رہتی تھی ایک مرتبہ ایک فزاری اورایک اسدی عورت کو رجعی طلاق دی اوران کی ولد ہی کے لئے دس دس ہزار نقد اورایک مشکیزہ شہد بھیجا اورغلام کو ہدایت کردی کہ اس کے جواب میں وہ جو کچھ کہیں اس کو یاد رکھنا فزاری عورت کو جب یہ خطیر رقم ملی تو اس نے شکریہ کے ساتھ قبول کرلی اوربارک اللہ فیہ وجزاہ خیرا کہا لیکن جب اسدی عورت کو ملی تویہ تحفہ دیکھ کر اس کے دل پر چوٹ لگی اور بے اختیار یہ حسرت بھرا فراقیہ مصرع زبان سے نکل گیا: متاع قلیل من حبیب مفارق جدا ہونے والے دوست کے مقابلہ میں یہ متاع حقیر ہے غلام نے آکر یہ واقعہ بیان کیا تو آپ نے اسدی عورت سےرجعت کرلی۔ (ابن عساکر:۴/۲۱۶)