انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جمعہ کے دن کا درود حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جمعہ کے دن کثرت سے مجھ پر درود بھیجو،جو ایک درود بھیجے گا خدائے پاک اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ (القول البدیع:۱۱۰) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جوشخص جمعہ کے دن ۸۰ مرتبہ درود پڑھے گا اس کے ۸۰ سال کے گناہ معاف ہوں گے۔ حضرت ابو ہریرہؓ کی ایک حدیث میں نقل کیا گیا ہے کہ جو جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی جگہ بیٹھے یہ درود ۸۰ بار پڑھے گا اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے اوراسی سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔ (القول البدیع:۱۸۸) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِیِّ وَعَلٰی آلِہِ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا حضرت انسؓ کی ایک حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو جمعہ کے دن ایک ہزار درود پڑھا کرے گا اسے اس وقت تک موت نہ آئے گی جب تک کہ اپنا ٹھکانہ جنت میں نہ دیکھ لے گا۔ (الترغیب:۲/۵۰۱) مزید تفصیل عاجز کے رسالہ زاد الابرار میں دیکھئے ،جو درود پاک پر نہایت ہی جامع ترین رسالہ ہے۔