انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک امام اور ایک مقتدی تھا،تو بعد میں آنے والا شخص کیا کرے؟ امام زید کے پیچھے بکر نے نماز شروع کی ، اس کے بعد عمر آکر شامل ہورہا ہے تو بہتر یہ ہے کہ عمر بکر کو پیچھے کھینچ لے، اگر نہ کھینچے تو بکر کو خود پیچھے ہٹ جانے میں بھی مضائقہ نہیں، اگر عمر بکر کے برابر آکر کھڑا ہوگیا تو یہ بھی درست ہے کہ امام ان دونوں کو ہلکا سے اشارہ کردے کہ وہ دونوں پیچھے ہٹ جائیں اور یہ بھی درست ہے کہ امام خود آگے بڑھ جائے ،اگر مسئلہ معلوم نہ ہو تو پھر عمر کو امام کے برابر کھڑا ہونے میں بھی مضائقہ نہیں بلکہ ایسی حالت میں کوئی کسی کو پیچھے نہ کرے ، کیونکہ ناواقفیت کی وجہ سے فسادِ نماز کا اندیشہ ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۹۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)