انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلی صف کے نمازی کا وضو ٹوٹ گیا تو کیا کرے؟ بڑے اژدہام کے موقع پر کوئی شخص اگلی صف میں ہو اور اس کا وضو ٹوٹ گیا ہو تو اس صف کے دو آدمیوں کے درمیان سے نکلنا ہوگا اس کی اجازت ہے، اس طرح پر کہ کسی کی نماز قبلہ کی طرف سے سینہ پھرجانے کی وجہ سے فاسد نہ کرے، تاہم اگر دشوار ہو تو وہیں بیٹھ جائے نماز میں شریک نہ رہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۷۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۴۰۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۲۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)