انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بہترین دعاء حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا دعائے عافیت سے بہتر اللہ سے کوئی دعاء نہیں۔ (ابن ابی شیبہ،کنزالعمال:۲/۵۶) حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے فرمایا اے میرے چچا عباس کثرت سے عافیت کی دعاء کیا کیجئے۔ (طبرانی،کنزالعمال:۲/۵۶) حضرت ابوبکرصدیق ؓ سے مرفوعاً مروی ہے کہ عفو وعافیت کی دعاء کیا کیجئے،ایمان کے بعد عافیت سے بہتر کوئی دعاء نہیں۔ (کنزالعمال:۲/۴۷) حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ سے کسی نے سوال کیا، اے اللہ کے رسول کون سی دعاء افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا دین و دنیا کی عفو وعافیت کا سوال کرو۔ (ابن ماجہ:۲۷۳)