انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قراءت میں تکرار کرنے سے سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ اگر کوئی قراءت میں تکرار کرے جس طرح حفاظ تراویح میں آگے کی آیت یاد نہ آنے پر کرتے ہیں تو اس صورت سجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا، اگر چہ یہ تکرار تین آیا ت پڑھنے سے پہلے کرے یا بعد میں کرے،دونوں صورتوں میں سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)