انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں زبان نہ چلے تو اس کا علاج کیا ہے؟ اگر کوئی شخص نماز کی پابندی کرتا ہو، لیکن وہ جب نماز پڑھتا ہے تو زبان نہیں چلتی اور ایک ایک آیت کو کئی کئی بار دُہرانا پڑتا ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زبان میں لکنت ہے، لیکن عام بول چال کے اندر یہ چیز محسوس نہیں ہوتی ، صرف نماز میں اس طرح ہوتا ہے، تو اس کا علاج یہ ہے کہ جو آیت ایک دفعہ پڑھ لی اس کو دوبارہ نہ پڑھے، چاہے اس کو چند سیکنڈ ٹھہرنا پڑے، انشاء اللہ چند دنوں بعد یہ پریشانی دُور ہوجائے گی اور اگر اس نے مکرّر پڑھنے کی عادت جاری رکھی تو یہ بیماری پختہ ہوتی جائے گی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۹۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)