انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ننگا ہونے یامخصوص جگہ ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹتاہے یا نہیں؟ غسل خانے میں ننگا ہوگیا مکمل وضو کیا اس کے بعد غسل کیا صابن وغیرہ تمام جسم پرلگایا، ہاتھ بھی جگہ جگہ (مخصوص جگہ) لگایا اس کے بعد کپڑے تبدیل کرکے باہر آگیا، اب وہ نماز ادا کرسکتا ہے، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں؛ کیونکہ برہنہ ہونے یا اپنے اعضا کو ہاتھ لگانے سے حنفیہ کے نزدیک وضو نہیں ٹوٹتا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۴۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)