انوار اسلام |
س کتاب ک |
قضاء نمازیں یاد نہ ہوں تو کیا کرے؟ ایک ایک وقت میں کئی کئی نمازیں پڑھے، بلکہ نوافل کی جگہ بھی قضاء نماز پڑھے، یہاں تک کہ اس کا قلب گواہی دینے گلے کہ اب کوئی قضاء نماز اس کے ذمہ باقی نہیں رہی، ہر قضاء نماز کےو قت اس طرح نیت کرے، مثلاً ظہر کی سب سے پہلی قضاء نماز جو میرے ذمہ باقی ہے اس کو پڑھتا ہوں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۳۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۴۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)