انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت آنسہؓ نام ونسب آنسہ نام،ابومسروح کنیت،سراۃ میں پیدا ہوئے،نسب کے لیے یہ شرف کافی ہے کہ سرورِ عالمﷺ کی غلامی کا طوق ان کی گردن میں تھا۔ (اسد الغابہ:۱/۱۳۲) اسلام وہجرت اس شرف کی بنا پر آنسہؓ دعوتِ اسلام کے آغاز ہی میں مشرف باسلام ہوئے،اورہجرت کے زمانہ میں مدینہ گئے اور سعد بن خثیمہ کے مہمان ہوئے،(ابن سعد،جلد۳،ق۱،:۳۳) اورجب تک زندہ رہے،آنحضرتﷺ کی خدمت گذاری محبوب مشغلہ رہا۔ غزوات ہجرت کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی میں جام شہادت پیا۔ وفات لیکن زیادہ روایتیں حضرت ابوبکرؓ کے عہدِ میں وفات کی ہیں۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۳۳،واصابہتذکرہ آنسہ)