انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اولاد وازواج آپ کی تین بیویاں تھیں اور گیارہ بیٹے چھوڑے، آپ کی بیویوں میں فاطمہ بنت عبدالملک بالکل آپ ہی کی طرح نیک وباخدا تھیں، فاطمہ بنت عبدالملک خلیفہ کی پوتی خلفاء کی بہن، خلیفہ کی بیوی تھیں؛ مگرنہایت زاہدانہ زندگی بسر کی، عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کے بیٹے اسحاق، یعقوب، موسیٰ، عبداللہ بکر، ابراہیم بیویوں سے اور باقی اُمہات ولد سے تھے، جن کے نام عبدالملک ولید، عاصم، یزید، عبداللہ، عبدالعزیز، ریان تھے، آپ کے صاحبزادے عبدالملک بالکل باپ کے نمونے پرتے؛ اکثر آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھ کواپنے بیٹے عبدالملک کی وجہ سے نیکیوں اور عبادتوں کی ترغیب ہوتی ہے؛ مگریہ آپ کے سامنے ہی فوت ہوگئے تھے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے جوترکہ چھوڑا اس کی کل مقدار ۲۱/دینار تھی؛ اسی میں سے چند دینار کفن دفن میں صرف ہوئے، باقی بیٹیوں بیٹوں میں تقسیم ہوئے، عبدالرحمن بن قاسم بن محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کے ہرایک بیٹے کوباپ کے ترکہ میں سے ایک دینار ملا اور ہشام بن عبدالملک کے بیٹوں میں سے ہرایک نے باپ کے ترکہ سے دس دس لاکھ درم پائے؛ لیکن میں نے عمر بن عبدالعزیز کوبیٹوں میں سے ایک کودیکھا کہ اس نے ایک دن جہاد کے لیے سوگھوڑے دیے اور ہشام کے ایک بیٹے کودیکھا کہ اس نے ایک دن جہاد کے لیے سوگھوڑے دیئے اور ہشام کے ایک بیٹے کودیکھا کہ وہ لوگوں سے صدقہ لے رہا ہے۔