انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
چست لباس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ ایسا چست لباس پہننا جس سے چھوپے ہوے اعضاء کی شکل نظر آئے حرام ہے، اس طور پر اعضاء مخفیہ دکھانا بھی حرام اور دیکھنا بھی حرام، اگرچہ بلا شعور ہو، ایسا لباس اگر اتنا موٹا ہو کہ اس میں سے بدن کا رنگ نظر نہ آتا ہو تو اس میں اگرچہ نماز کا فرض ادا ہوجائےگا مگر حرام لباس میں نماز مکروہ اور واجب الاعادہ ہوگی (یعنی ذمہ سے فرض اتر جائےگا لیکن نماز کا ثواب نہیں ملےگا) عورتوں کے لباس کی بنسبت مردوں کی چست پتلون زیادہ خطر ناک ہے، اس لئے کہ عورت نے چست کرتے کو چادر یا ڈوپٹے سے چھپا کر نماز پڑھی تو اس میں کراہت نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۰۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)