انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پہلے شہید مسلمانوں کی تعداد دیکھتے دیکھتے چالیس تک پہنچ چکی تھی، ایک روز آپﷺ نے حرم کعبہ میں جا کر توحید کا اعلان فرمایا! کفار کے نزدیک یہ حرم کی سب سے بڑی توہین تھی اس لئے دفعۃ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور ہر طرف سے لوگ آپﷺ پر ٹوٹ پڑے، مسلمانوں کو اطلاع ہوئی تو وہ بھی دوڑے دوڑے آئے جن میں حضرت حارثؓ بن ابی ہالہ ( حضرت خدیجہؓ کے پہلے شوہر کی اولاد) بھی تھے ، وہ حضور ﷺ کو بچانے کے لئے لپکے؛ لیکن ہر طرف سے ان پر تلواریں برس پڑیں اور وہ شہید ہو گئے ، اسلام کی راہ میں یہ پہلا خون تھا جس سے زمین رنگین ہوئی۔ ( اصابہ فی احوال الصحابہ بحوالہ سیرۃ النبی جلد اول )