انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت محمد بن سعیدالوراقؒ (۱)عفو میں شرافت یہ ہے کہ اپنے بھائی کے قصور کو معاف کرنے کے بعد اس کو یاد بھی نہ کرے ۔ (۲)مخلوق کے ساتھ انس در حقیقت وحشت ہے ، اور اس سے اطمینان حاصل کرنا حماقت ہے ، اور اس سے سکون حاصل کرنا بے بسی ہے ، اور ان پر اعتماد کرنا بھولا پن ہے ، اور ان پر بھروسہ کرنا اپنے کو ضائع کرنا ہے۔