انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اندرون ِمسجد اور صحن ِمسجد کو چھوڑکر مسجد کی چھت پر نمازِ عشاء اور تراویح ادا کی جائے تو کیا ایسا درست ہے؟ گرمی کی وجہ سے مسجد کے جماعت خانہ اور صحن مسجد کو چھوڑ کر چھت پر عشاء اور تراویح وغیرہ کی جماعت کرنا مکروہ ہے، ہاں! جن کو جماعت خانہ اور صحن میں جگہ نہ ملے اگر وہ چھت پر جاکر نماز پڑھیں تو بلا کراہت جائز ہے کہ یہ مجبوری ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۳۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)