انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حلیۂ فاروق فاروق اعظمؓ کی رنگت سفید تھی،لیکن سُرخی اُس پر غالب تھی،قد نہایت لمبا تھا، پیادہ پا چلنے میں معلوم ہوتا تھا کہ سوار جارہے ہیں،رخساروں پر گوشت کم تھا ،داڑھی گھنی ،مونچھیں بڑی،سرکے بال سامنے سے اُڑگئے تھے،ابن عساکر نے روایت کی ہے کہ حضرت عمرؓ دراز قد موٹے تازے تھے،رنگت میں سرخی غالب تھی،گال پچکے ہوئے مونچھیں بڑی تھیں اور ان کے اطراف میں سرخی تھی،آپ کی والدہ شریفہ ابوجہل کی بہن تھیں، اس رشتہ سے آپ ابو جہل کو ماموں کہا کرتے تھے۔