انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں کھنکارنے کا کیا حکم ہے؟ نماز میں بلا ضرورت کھنکارنا مکروہ ہے، اگر ضرورت ہو مثلاً آواز بند ہوگئی، سانس رک گئی یا پڑھنا مشکل ہوگیا تو کھنکارنے میں مضائقہ نہیں ہے، آواز درست کرسکتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ کھنکار کی آواز کے ساتھ کوئی حرف نہ نکلنے، اگر کھنکار یا کھانسی کے ساتھ بلا اضطرار اردو حرف بھی ادا ہوگئے مثلاً اخ کی آواز نکلی تو نماز نہیں ہوگی، البتہ اضطرار کی حالت مستثنیٰ ہے، مثلاً طبیعت پر دباؤ ایسا پڑھا کہ اح جیسا لفظ ادا ہوگیا تب نماز فاسد نہ ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۳۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)