انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کی غلط کاریوں کی وجہ سے گھر میں جماعت کرنا کیسا ہے؟ اگر محلہ کے اکثر نمازی امام کے خلاف ہو اور وہ امام کے پیچھے نماز نہ پڑھتے ہوں اور فتنہ کی وجہ سے مسجد میں نہ جاکر کسی گھر میں جماعت کرلینے سے نماز ادا ہوجائےگی، لیکن ثواب مسجد کا نہیں ملےگا، جہاں تک ہوسکے اختلاف ختم کیا جائے، صبر وسکون سے مسجد کو آباد کیا جائے، امام صاحب کی خدمت میں عرض کیا جائے کہ وہ ان امور کی اصلاح کرلیں، غلط طریقہ چھوڑدیں، وہ اگر نہ مانیں تو وہ امامت سے برطرف کئے جانے کے مستحق ہوں گے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۲۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)