انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** یا ارحم الراحمین حضرت ابوامامہؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ پاک نے ایک فرشتہ مقرر کررکھا ہے،جو(دعاء میں) تین مرتبہ یا ارحم الراحمین کہتا ہے تو فرشتہ اس سے کہتا ہے ارحم الراحمین تم پر متوجہ ہے،مانگو۔ (حاکم،کنز:۴۸) فائدہ: ارحم الراحمین سے اس کی خصوصی توجہ بندے پر ہوجاتی ہے اس لئے فرشتہ متوجہ کرتا ہے کہ مانگو اللہ تم پر متوجہ ہے،پس یا ارحم الراحمین کہہ کر مانگے۔