انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب بازار میں جائے توکیاپڑھے؟ حضرت بریدہؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ جب بازار میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللّٰهِ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُك خَيْرَ هٰذِه السُّوْقِ ، وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيْهَا اَللّٰهُمَّ إِنِي أَعُوْذُ بِك أَنْ أُصِيْبَ فِيْهَا يَمِيْنًا فَاجِرَةٍ أَوْ صَفْقَةٌ خَاسِرَةٌ (حاکم:۱/۵۳۹،اذکار:۲۵۹،بسند ضعیف) ترجمہ:اللہ کے نام سے،اے اللہ میں آپ سے اس بازار کی بھلائی کا اورجو کچھ اس میں بھلائی ہے سوال کرتا ہوں اوراس کے شر سے اوراس کے اندر جو شرہے پناہ مانگتا ہوں ،اے اللہ میں آپ سے پناہ چاہتا ہوں کہ کسی جھوٹی قسم یا گھاٹے کے معاملے میں پڑ جاؤں۔ ایک روایت میں یہ دعاء بھی آئی ہے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذُبِکَ مِنْ شَرِّھٰذِہِ السُّوْقِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفُسُوْقِ (مجمع الزوائد:۴/۷۷) حضرت بریدہ ؓ نے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ جب بازار میں داخل ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذِہ السُّوْقِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفُسُوْقِ . (الدعاء:۷۹۴،بسند ضعیف) ترجمہ:اے اللہ میں سوال کرتا ہوں،اس بازار کی بھلائی کا پناہ مانگتا ہوں میں کفر اور گناہ سے۔