انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
فرض کے بعد کی سنتیں چھوڑ دینا صحیح نہیں (ج)جمعہ کے بعد سنت کا ادا کرنا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کوبھی اس جانب متوجہ فرمایا ہے؛ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک جمعہ کے بعد گھر میں سنت ادا کرنے کا تھا، اس لیے اگرکوئی شخص مسجد سے جاکر گھریادوکان میں نماز پڑھنے کا اہتمام کرتا ہوتواس کے لیے یہ دُرست ہے کہ مسجد سے جاکر سنت ادا کرلے؛ لیکن جن لوگوں کواندیشہ ہو کہ وہ اپنے گھر یاکاروبار کی جگہ پہنچ کرسنت ادا نہیں کرپائیں گے تواُن کومسجد ہی میں سنت ادا کرکے جانا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۴۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)