انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تمام ایمان والوں کےلیے استغفار حضرت ابو درداءؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو مومن مردوں اور عورتوں کے لئے ۲۷، مرتبہ یا ۲۵،مرتبہ استغفار کرے گا وہ مستجاب الدعوات اوران لوگوں میں شامل ہوگا جن کی وجہ سے اہل زمین کو رزق دیا جاتا ہے۔ (مجمع الزوائد:۱۰/۲۱۰،جامع صغیر:۵۱۳) فائدہ:مختصر اورکسی قدر سہل عمل اور ثواب کتنا اہم ،مستجاب الدعوات وہ خدا کے برگزیدہ لوگوں میں ہیں جن کی دعائیں خصوصیت کے ساتھ قبول ہوتی ہیں۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِلْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ