انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بس میں قبلہ رو ہو کر نماز کس طرح ادا کی جائے؟ اگراس بات کی توقع ہو کہ نماز کا وقت باقی رہتے ہوئے بس کہیں رُکےگی اور اتنا وقت ملے گا کہ نیچے اُترکرنماز ادا کی جائے یا اُمید ہوکہ ڈرائیور اس کی خواہش پرنماز کے لئے بس روک دے گا، تو بس سے نیچے اُترکرقبلہ کی طرف رُخ کرکے نماز ادا کرے اور اگر نیچے اُترکر نماز ادا کرنا ممکن نہ ہو تو جس طرف بھی سواری کا رُخ ہو؛ اسی طرف رُخ کرکے نماز ادا کرلینا کافی ہے، مجبوری کی وجہ سے استقبال قبلہ معاف ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۶۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)