انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
لاحق (ایسا شخص جو امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوا ہولیکن دورانِ نماز وضو کو توڑنے والی کوئی چیزپیش آجائے تووہ پھر وضو کرکے اپنی ما با قی نمازمکمل کرنے والے )کے مسائل واحکام مقتدی کا ایک سجدہ چھوٹ گیا تو کیا حکم ہے؟ زید نے امام کے ساتھ ایک سجدہ کرکے دوسرا سجدہ نہ کیا یعنی دوسرے سجدہ میں سوگیا اور دوسرے سجدہ کے بعد آنکھ کھلی تو ایسا شخص لاحق ہے، اس پر واجب ہے کہ آنکھ کھلنے کے بعد دوسرا سجدہ کرکے امام کی اتباع کرے، سا وقت سجدہ نہیں کیا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد ایک سجدہ کرکے تشہد دوبارہ پڑھ کر سلام پھیرنے سے نماز صحیح ہوجائے گی، مگر ترکِ واجب سے گنہگار ہوگا، سجدۂ سہو واجب نہیں، کیونکہ مقتدی کے ترک واجب سے سجدۂ سہو یا اعادہ واجب نہیں ہوتا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۷۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)