انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت یزید بن زمعہؓ نام ونسب یزید نام، والد کا نام زمعہ تھا، نسب نامہ یہ ہے ،یزید بن زمعہ بن اسود بن مطلب ابن اسد بن عبدالعزیٰ قریشی اسدی، ماں کا نام قریبہ تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے،قریبہ بنت ابی امیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ،قریبہ ام المومنین حضرت ام سلمہؓ کی بہن تھیں،یزید کا خاندان زمانۂ جاہلیت سے مشورہ کے عہدۂ جلیل کا حامل چلاآتا تھا، اورظہور اسلام کے وقت یہ اس پر فائز تھے۔ (اصابہ:۶/۳۴۰) اسلام وہجرت دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئےاور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۱:۸۹) غزوات وشہادت مدینہ آنے کے بعد آنحضرتﷺ کے ساتھ برابر جہاد میں شریک ہوتے رہے،غزوۂ طائف میں بھی آپ کے ساتھ تھے،اتفاق سے میدان جنگ میں ان کا گھوڑا بھڑک کر بھاگا،انہوں نے پکڑ کر شہید کردیا، (استیعاب:۲/۶۲۶،واقعہ کی تفصیل ابن سعد میں ہے) کوئی اولاد نہ تھی۔