انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا دعاء کے وقت آسمان کی طرف نظر اٹھانا جائز ہے؟ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : لوگو! نماز میں نظریں آسمان کی طرف نہ اٹھاؤ ، خدشہ ہے کہ نظریں اچک لی جائیں اور واپس نہ آئیں، حضرت امام نوویؒ نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے کہ بعض حضرات نے خارج نماز میں دعاء میں آسمان کی طرف نظریں اٹھانے کو مکروہ کہا ہے، مگر اکثر علماء قائل ہیں کہ مکروہ نہیں، کیونکہ آسمان دعاء کا قبلہ ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷۴ ، کتب خانہ نعیمیہ)