انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شب جمعہ کے اوراد حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص حم الدخان شب جمعہ میں پڑھے گا اس کی مغفرت کردی جائے گی۔ اورترمذی کی ایک روایت میں ہے کہ جو شخص شب جمعہ میں پڑھے گا ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کریں گے۔ ایک روایت میں ہے کہ جو سورہ دخان شب جمعہ یا یوم جمعہ میں پڑھے گا اس کے لئے جنت میں گھر بنادیا جائے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ جو سورہ یسین شب جمعہ میں پڑھے گا اس کی مغفرت کردی جائے گی۔ (ترغیب :۱/۵۱۴)